دل میں کفریہ خیالات کاآنا
مسئلہ نمبر۲:) جب میں دین کی باتیں یعنی جنت ودوزخ ،آخرت اورزمین و آسمان کاتذکرہ سنتاہوں تو سوچنے)
لگتاہوں کہ اللہ تعالیٰ کس طرح کرتاہے کس طرح نہیں کرتااور آج کل یعنی اس ہفتہ میں کفر یہ سوالات ذہن میں ابھرتے ہیں یعنی مختلف مذاہب کے بارے میں کہ عیسائیت ٹھیک ہے یایہودیت ، اورجب میں نماز میں ہوتاہوں تب میرے ذہن میں ایسے سوالات آتے ہیں ؟
الجواب باسم الملک الوہاب
صورت مسؤلہ میں ان خیالات سے پریشان نہیں ہوناچاہیے یہ ایمان کی علامت ہے کیونکہ آپ ان خیالات سے نفرت کرکے ان کی مدافعت کرتے ہیں۔
’’عن أبی ھریرۃؓقال جاء ناس من أصحاب رسول ﷺ إلی النبی ﷺ فسألوہ إنانجد فی أنفسنامایتعاظم أحدناأن یتکلم بہ قال اوقدوجد تموہ قالوانعم قال ذاک صریح الإیمان‘‘۔۔۔(مشکوۃ المصابیح:۱؍۱۹)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
*******

No comments:
Post a Comment
Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g