Wednesday, May 16, 2018

اگراللہ تعالیٰ حضرت علی کو پیدانہ کرتے تومحمدﷺ کوبھی پیدانہ کرتے،کہنے والے کاحکم؟

اگراللہ تعالیٰ حضرت علی کو پیدانہ کرتے تومحمدﷺ کوبھی پیدانہ کرتے،کہنے والے کاحکم؟
مسئلہ نمبر۴۷) کیافرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ 
(۱)
ایک آدمی نے ایک آدمی کوبلواکر یہ بات کہلوائی کہ اگراللہ تعالیٰ حضرت علیؓ کو پیدانہ کرتے تومحمدﷺ کوبھی پیدانہ کرتے۔
(۲)
 اسی طرح اس نے مزید کہاکہ حضرت بی بی زہرہ کے قدموں میں اللہ تعالیٰ نے نبیوں کوبھی جھکایاہے۔
ان دونوں آدمیوں کے متعلق کیاحکم ہے؟اس نے یہ باتیں سپیکرکے اوپرکہیں اوران کوکافی سارے لوگوں نے سنا،جن لوگوں نے سناانہوں نے مسجدنور مدینہ کے امام صاحب اوردیگرلوگوں کی موجودگی میں بھی کہیں ،جنہوں نے گواہی دی کہ ہم نے سناہے ،نیز کیاان دونوں کے اوپر توہین رسالت ایکٹ کے تحت کاروائی ہوتی ہے؟
الجواب باسم الملک الوہاب
بشرط صحت بیان مذکور شخص مندرجہ بالاوجوہات کی بناء پر صرف ضال ومضل ہی نہیں ہے،بلکہ انبیاء کی توہین کی وجہ سے دائرہ اسلام سے بھی خارج ہوکر مرتدہوچکاہے،اگرشخص مذکورتوبہ نہ کرے توحکومت کے ذمہ ہے کہ اس کوقتل کی سزاجاری کردی جائے ۔
فمانقل عن بعض الکرامیۃ من جوازکون الولی افضل من النبی کفروضلالۃ والحاد وجہالۃ نعم قدیقع ترددفی انمرتبۃ النبوۃ افضل ام مرتبۃ الولایۃ بعدالقطع بان النبی متصف بالمرتبتین وانہ افضل من الولی الذی لیس بنبی‘‘۔۔۔(شرح فقہ الاکبر:۱۲۱)
’’اذا ارتد المسلم عن الاسلام والعیاذباللہ عرض علیہ الاسلام فان کانت لہ شبہۃ ابداھاکشفت الاان العرض علی ماقالوا غیرواجب بل مستحب کذا فی فتح القدیرویحبس ثلاثۃ ایام فان اسلم والاقتل ہذا اذااستمہل فامااذا لم یستمہل قتل من ساعتہ ولافرق فی ذلک بین الحر والعبد‘‘ ۔۔۔ (ہندیۃ: ۲۵۳/۲)
واللہ تعالی اعلم بالصواب


No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g