Tuesday, May 15, 2018

مسلمان ہوکردوبارہ عیسائی ہوجانا

مسلمان ہوکردوبارہ عیسائی ہوجانا
(مسئلہ نمبر۴۶) کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اکرم مسیح ولداللہ دتہ مسیح ساکن بلال کالونی گلی نمبر ۱ مکان نمبر۷ ڈھلوال نے اسلام قبول کرکے مسمات کلثوم بی بی سے تقریباً تین سال ہوچکے ہیں شادی کی اور اکرم مسیح نے جب اسلام قبول کیاتوبادشاہی مسجدمیں جاکرمسلمان ہواتوامام مسجدنے اکرم مسیح کانام بدل کر محمداشرف رکھا اورچندہی دنوں میں محمداشرف نے اپنارویہ بدل لیا اوردوبارہ اپنے مذہب میں چلاگیا چونکہ یہ کلثوم بی بی کے ساتھ زیادتی ہے اس کامسلمان بن کرمسلمان عورت سے شادی کرنافراڈہے،اسے اس کی کیاسزاملنی چاہیئے؟
الجواب باسم الملک الوہاب
اگرواقعی محمداشرف مسلمان ہونے کے بعد دوبارہ عیسائی ہوگیا تومرتدہے اوراس کے مرتدہونے سے اس کانکاح ٹوٹ گیا،عدالت میں کیس کرکے اس کو سزادلوائی جائے کیونکہ شرعاً سزادینے کااختیار حکومت کوہے نہ عوام الناس کو اگرچہ وہ مباح الدم ہے ،جب تک یہ توبہ کرکے مسلمان نہیں ہوجاتا اس کانکاح دوبارہ نہیں ہوسکتا۔
’’ومنہا الفرقۃ اذا ارتد احدالزوجین ثم ان کانت الردۃ من المرء ۃ کانت فرقۃ بغیرطلاق بالاتفاق وان کانت من الرجل ففیہ خلاف مذکور فی کتاب النکاح ولاترتفع ہذہ الفرقۃ بالاسلام اھ‘‘۔۔۔(بدائع الصنائع:۱۲۰/۶)
’’وتصرف المرتد فی ردتہ علی اربعۃ اوجہ ۔۔۔۔۔۔ومنہا ماہوباطل بالاتفاق نحوالنکاح فلایجوزلہ ان یتزوج امرء ۃ مسلمۃ ولامرتدۃ ولاذمیۃ ولاحرۃ ولامملوکۃاھ‘‘ ۔۔۔(ہندیۃ:۲۵۵/۲)
’’ولایجوزللمرتدان یتزوج مرتدۃ ولامسلمۃ ولاکافرۃ اصلیۃ وکذلک لایجوزنکاح المرتدۃ مع احدکذا فی المبسوط‘‘۔۔۔(ہندیۃ:۲۸۲/۱)
’’فان قتلہ قاتل قبل عرض الاسلام علیہ اوقطع عضوامنہ کرہ ذلک کراہۃ تنزیہ ہکذافی فتح القدیرفلاضمان علیہ لکنہ اذافعل بغیراذن الامام ادب علی ماصنع کذافی غایۃ البیان اھ‘‘۔۔۔(ہندیۃ:۲۵۴/۲
واللہ تعالی اعلم بالصواب

No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g