فاسق جنتی ہے یانہیں ؟
مسئلہ نمبر۳۰:) وہ شخص جس نے اپنی پوری زندگی میں خوب گناہ کیے ہیں مثلا جھوٹ بولنا،قتل کرنا ،کسی کامال کھاجانا اور دین کے کسی فرض پرعمل نہ کرنا مثلاً نماز،روزہ،جہاد،جب فرض عین ہوجائے وغیرہ مگر ان تمام گناہوں کوگناہ سمجھ کرکرنا، اور حضوراکرم ﷺکو صدق دل سے اللہ کانبی سمجھنا اور تمام ضروری باتوں کا اقرارکرنا اور جب ایسے شخص کو موت آئے تو اسی حالت میں موت آئے اور توبہ کرنے کی توفیق نہ ہو،کیا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ائمہ دین کے نزدیک ایسا شخص ایک نہ ایک دن ضرور جنت میں جائے گا۔
الجواب باسم الملک الوہاب
یہ بات واضح ہے کہ کسی گناہ کو گناہ سمجھ کرکرنے سے انسان اسلام سے خارج نہیں ہوتا اور اس مسئلہ پر پوری امت کااجماع ہے اور یہ بھی اصول ہے کہ کوئی انسان مرنے سے پہلے توبہ کرلیتاہے تواللہ تعالی نے اس کی تو بہ قبول کرنے کا وعدہ کیاہے اورجو بغیر توبہ کے فوت ہوجائے توپھر اللہ تعالی چاہے تواس کوبغیر عذاب کے جنت میں داخل کردے،یاعذاب دے کرجنت میں داخل کردے ۔
’’ولانکفرمسلمابذنب من الذنوب وان کانت کبیرۃ اذالم یستحلہاولانزیل عنہ اسم الایمان‘‘۔۔۔(شرح الفقہ الاکبر:۷۱)
’’وماکان من السیئات دون الشرک والکفر ولم یتب عنہا حتی مات مؤمنا فانہ فی مشیءۃ اللہ تعالی ان شاء عذبہ وان شاء عفاعنہ ولم یعذبہ بالنار ابدا‘‘۔۔۔(شرح الفقہ الاکبر:۷۸)
’’واہل الکبائر من المؤمنین لایدخلون فی النار وان ماتوا من غیرتوبۃ‘‘۔۔۔(شرح العقائد :۱۴۵)
واللہ تعالی اعلم بالصواب

No comments:
Post a Comment
Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g