Thursday, April 2, 2026

قرآن مجید کو عمدہ اور بہتر آواز سے پڑھنا

 





قرآن مجید کو عمدہ اور بہتر آواز سے پڑھنا 

مسئلہ نمبر110)  

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن مجید پڑھنے میں بے جاتکلف، غنائیت اورموسیقیت پیداکرنا کیساہے؟

الجواب باسم الملک الوہاب

          قرآن مجید کو عمدہ اور بہتر آواز سے پڑھنامطلوب اور دیدہ ہے،حضورﷺ کا ارشاد ہے۔

 ”عن البراء ابن عازب قال قال رسول اللہ زینواالقرآن باصواتکم“……(ابوداؤد:۱/۶۱۲)

ؒؒلیکن قرآن مجید میں بے جاتکلف اور غنائیت اور موسیقیت پیداکرنا مکروہ اور ناپسندیدہ ہے۔

ؒ”قلت وفیہ حدیث اقرؤا القرآن بلحون العرب واصواتہاوایاکم ولحون اہل

الکتابین واہل الفسق فانہ سیجیء اقواما یرجعون بالقرآن ترجیع الغناء والرھبانیۃ لایجاوزحناجرہم مفتونۃ قلوبہم وقلوب من یعجبہم شانہم“ …… (زادالطالبین:۰۴،الاتقان فی علوم القرآن للسیوطی:۱/۹۱۲،۸۱۲)

واللہ تعالی اعلم بالصواب 


No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g