Wednesday, April 1, 2026

قرآن پاک کے بوسیدہ اوراق کو جلانے کاحکم

قرآن پاک کے بوسیدہ اوراق کو جلانے کاحکم:

(مسئلہ نمبر۹۰۱)            

              السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

            حضرات مفتیان کرام وعلمائے دین مؤدبانہ گزارش ہے کہ ہمارے شہر چوک حجرہ شاہ مقیم میں ہمارے محلے کے امام مسجد صاحب کابیٹا جونابالغ بچہ ہے اس نے لاعلمی کی وجہ سے کچھ ردی کاغذات کے ساتھ نورانی قاعدوں     اور قرآن پاک کے کچھ بوسیدہ اوراق کو جلاکر ان کی راکھ کو محفوظ جگہ پر دفن کردیا، چنانچہ اہل محلہ کو خبر ہونے پرہر طرف شوروغل وفتنہ فساد پھیل چکاہے، آپ حضرات مذکورہ سوالات کے جوابات قرآن وسنت کی روشنی میں ارشاد فرماکر مشکور فرمائیں۔

(۱)      

مقدس بوسیدہ اوراق کو ضائع کرنے کا کیاطریقہ ہے؟ اور جو غلطی ہوگئی اب اس کی تلافی کی کیاصورت ہے؟

(۲)     

اس عیب کو نشانہ بناکر اس میں ملمع سازی کرکے،سارے شہرمیں ڈھنڈورہ پیٹنا،پروپیگنڈے کرنا،مؤمنین کی آبروریزی کرنامسجد چھیننے کے منصوبے بنانا،آیایہ سب کچھ شریعت کے دائرے میں جائزہے؟

الجواب باسم الملک الوہاب

          صورت مسؤلہ میں واضح رہے کہ بوسیدہ مقدس اوراق کو یاتوجاری پانی میں بہادیاجائے یاپاک کپڑے میں لپیٹ کر کسی پاک جگہ دفن کردیا جائے،اور قرآن پاک کے اوراق کوجلانا شرعاً جائزنہیں،لیکن چونکہ بچہ احکام شریعت کا مکلف نہیں اور اس نے لاعلمی میں ایساکیاہے،اس وجہ سے اس مسئلہ کو انتشار وفساد کاسبب نہ بنایاجائے اور جو غلطی ہوئی ہے اس پر اللہ سے معافی مانگ لی جائے،ان شاء اللہ تعالی اللہ تعالی معاف کردیں گے۔

”والمصحف اذاصارخلقا وتعذرالقراء ۃمنہ لایحرق بالنار الیہ اشارمحمدوبہ ناخذ ولایکرہ دفنہ وینبغی ان یلف بخرقۃ طاہرۃ ویلحدلہ لانہ لوشق ودفن یحتاج الی اہانۃ التراب علیہ وفی ذلک نوع تحقیر الا اذاجعل فو قہ سقف وان شاء غسلہ بالماء اووضعہ فی موضع طاہر لاتصل الیہ یدمحدث ولاغبار ولاقذر تعظیما لکلام اللہ عزوجل“……(الفتاوی الشامیۃ:۵/۹۹۲)

”عن علی رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ  رفع القلم عن ثلاثۃ عن النائم حتی یستیقظ وعن الصبی حتی یبلغ وعن المعتوہ حتی یعقل“……(مرقاۃ المفاتیح:۶/۴۹۳)

”وفی الشریعۃ ہی الندم علی المعصیۃ من حیث ہی معصیۃ مع عزم ان لایعودالیہا اذاقدرعلیہا“……(شرح الفقہ الاکبر:۸۵۱)

واللہ تعالی اعلم بالصواب




No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g