(مسئلہ نمبر۸۰۱)
حضرت مفتی صاحب السلام علیکم،عرض کرتاہوں کہ میں (عبدالاحدعرفان)جس ادارے سے وابستہ ہوں وہ ڈیجیٹل قرآن تیارکرتااور کرواتاہے،یہ موبائل کی طرح کا آلہ ہے جس پر قرآن سنا اور اس کی اسکرین پر قرآن کا متن اورترجمہ پڑھا جاسکتاہے، مندرجہ ذیل صورتوں میں سے کن صورتوں میں میرے لیے اس کمپنی میں ملازمت کرنا درست نہ ہوگا۔
(۱)
اس آلہ کوانسان اپنے اختیارسے ایسے استعمال کرسکے کہ آیت کی
تلاوت ہورہی ہو اور اسکرین پر صرف قرآن کاترجمہ دکھائی دے۔
(۲)
اس آلہ کوانسان اپنے اختیارسے ایسے استعمال کرسکے کہ نہ قرآن کا متن اورنہ اس کی تلاوت ظاہرہواورانسان صرف اسکرین پر ایک آیت کے بعددوسری آیت کاترجمہ
دیکھ سکے،یہ عرض کرتاچلوں کہ قرآن کا ترجمہ محکمہ اوقاف سے تصدیق شدہ ہے۔
الجواب باسم الملک الوہاب
صورت مسؤلہ میں اگرترجمہ قرآن مجید کے متن کے ساتھ ہے تو جائز ہے بغیر متن کے صرف قرآن مجید کا ترجمہ جائزنہیں ہے۔
”وفیہ (فی الکافی) ان اعتادالقراء ۃ بالفارسیۃ اوارادان یکتب مصحفا بہا یمنع وان فعل فی آیۃ اوآیتین لافان کتب القران وتفسیرکل حرف وترجمتہ جاز“……(فتح القدیر:۱/۸۴۲)
”وان اعتادالقراء ۃ بالفارسیۃ اوارادان یکتب المصحف بالفارسیۃ منع من ذلک علی اشدالمنع وان فعل ذلک فی آیۃ اوآیتین لایمنع من ذلک“……(تاتارخانیۃ:۱/۷۳۳)
”وفی الفتح عن الکافی ان اعتادالقراء ۃ بالفارسیۃ اوارادان یکتب مصحفابہایمنع وان فعل فی آیۃ اوآیتین لافان کتب القرآن وتفسیرکل حرف وترجمتہ جاز“……(ردالمحتار:۱/۹۵۳)
واللہ تعالی اعلم بالصواب

No comments:
Post a Comment
Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g