Monday, April 23, 2018

مفتی کا فریضہ

مفتی کا فریضہ
مفتی چونکہ احکام خداوندی کاترجمان اوراللہ تعالیٰ ومخلوق کے درمیان واسطہ ہے اس لیے اس پر لازم ہے کہ فتویٰ دیتے وقت پوری بصیرت سے کام لے اوراپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے سوچ سمجھ کر جواب دے ، مسئلہ اگرمعلوم نہ ہوتو محض اٹکل سے جواب دے کر اپنی آخرت خراب نہ کرے ۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ۔
’’جوشخص کسی چیز کا علم رکھتاہو اسے چاہیئے کہ وہ اسے بیان کرے اورجسے علم نہ ہو اسے کہنا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ بہترجانتاہے کیونکہ یہ بھی علم ہے کہ جو بات نہ جانتا ہو اس کے متعلق کہہ دے کہ اللہ تعالی بہترجانتاہے ،اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر نبی کریم ﷺ سے ارشادفرمایا ہے کہ ’’آپ فرمادیں کہ میں تم سے اجرت کاخواہاں نہیں اور نہ تکلف کرنے والوں میں سے ہوں۔

No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g