Wednesday, April 25, 2018

عذاب قبر بر حق ہے


عذاب قبر بر حق ہے
مسئلہ نمبر۸:) کیاعذاب قبر انہیں قبروں میں ہوتاہے ،ہر ایک کو ہوتاہے یاجس کو اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوتی ہے اس کو ہوتاہے۔
۲


۔ عذاب قبر روح اورجسم دونوں کو ہوتاہے یاصرف روح کو ہوتاہے یاصرف جسم کو ہوتاہے۔
۳


۔ عذاب قبر کے بارے میں چاروں آئمہ کاکیاخیال ہے۔ 
۴


۔ جو عذاب قبر کے منکر ہیں وہ کہتے ہیں کہ عذاب قبر ان قبروں میں نہیں ہوتابلکہ اوپر کوئی قبرہے جہاں عذاب ہوتاہے ،کیایہ صحیح ہے ؟
۵۔ عذاب قبر کے بارے میں جو احادیث ہیں وہ ٹھیک ہیں یاغلط اور کیاقرآن پاک میں بھی عذاب قبر کے متعلق ذکر ہے؟
الجواب باسم الملک الوہاب
واضح رہے کہ عذاب قبر بر حق ہے اور اسی قبر میں ہوتاہے جس میں میت کو دفن کیاجاتاہے اور روح اور جسم دونوں کو ہوتاہے اور اس پر اہل سنت والجماعت کااجماع ہے، البتہ معتزلہ اور روافض کاعقیدہ ہے کہ راحت و عذاب فقط روح پر ہے ،جو اس کامنکر ہے وہ اہل سنت والجماعت سے خارج ہے، یہ سب احادیث سے ثابت اور درست ہے ان کو غلط کہناغلطی ہے۔
’’و ضغطۃ القبر حق الخ و عذابہ أی ایلامہ حق کائن للکفار کلہم أجمعین و بعض المسلمین أی عصاۃ المسلمین فقد ورد فی الحدیث أن القبر روضۃ من ریاض الجنۃ أو حفرۃ من حفرۃ النیران ، رواہ الترمذی‘‘۔۔۔(شرح الفقہ الاکبر:۱۰۱)
’’و لایرد تعذیب المیت فی قبرہ لأنہ تو ضع فیہ الحیاۃ عند العامۃ بقدرمایحس بالألم و البنیۃ لیست بشرط عند اہل السنۃ بل تجعل الحیاۃ فی تلک الأجزاء المتفرقۃ التی لایدرکہاالبصر اھ‘‘۔۔۔(رد المحتار:۳؍۱۴۳)



واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب



No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g