Wednesday, April 25, 2018

کوئی مزاقاًکہے کہ میں مسلمان نہیں ہوں:

کوئی مزاقاًکہے کہ میں مسلمان نہیں ہوں
مسئلہ نمبر۶:) ایک آدمی کو کوئی نماز کی دعوت دیتاہے تو وہ آگے سے کہتاہے کہ میں نماز نہیں پڑھتا، دوسر اآ دمی وجہ پوچھتاہے کہ تو کیوں نماز نہیں پڑھتاتو وہ آگے سے مذاقایہ کہتاہے کہ میں مسلمان نہیں ہوں پھر بعد میں سمجھانے پر کہ یہ تونے غلط الفاظ کہے ہیں ،اس سے آدمی ایمان سے خارج ہو جاتاہے تو وہ دوبارہ اپنی غلطی کااقرار کر لیتاہے کیااس سے ایمان پر کچھ فرق پڑتاہے نیز اس کے ایمان کاکیاحکم ہے ؟
الجواب باسم الملک الوہاب
صورت مسؤلہ میں یہ کلمہ کہناکہ میں مسلمان نہیں ہوں یہ کلمہ کفر ہے اگرچہ کلمہ کفر مزاحاکہے لہذاایسے شخص کے لیے تجدید ایمان کے ساتھ تجدید نکاح بھی ضروری ہے۔
’’و من أتی بلفظۃ الکفر و ہو لم یعلم أنھاکفر الاأنہ أتی بھاعن اختیار یکفر عند عامۃ العلماء خلافاللبعض و لایعذر بالجہل کذافی الخلاصۃ، الہازل أو المستھزئ اذاتکلم بکفر استخفافاو استھزاء و مزاحایکون کفراعند الکل وان کان اعتقادہ خلاف ذلک‘‘۔۔۔(الہندیۃ:۲؍۲۷۶)
’’و من أتی بلفظۃ الکفر مع علمہ أنھالفظۃ الکفر عن اعتقادہ فقد کفر و لو لم یعتقد أو لم یعلم أنھالفظۃ الکفر و لکن أتی بھاعلی اختیار فقد کفر عند عامۃ العلماء لایعذر بالجہل ‘‘۔۔۔(التتارخانیۃ:۵؍۳۱۲)
’’اذاأطلق الرجل کلمۃ الکفر عمدالکنہ لم یعتقد الکفر قال بعض أصحابنالایکفر و قال بعضہم یکفر و ہو الصحیح عندی کذافی البحر الرائق‘‘۔۔۔(الہندیۃ:۲؍۲۷۶)


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g