Wednesday, April 25, 2018

کیاایمان صرف توحید ورسالت کانام ہے؟

کیاایمان صرف توحید ورسالت کانام ہے؟
(مسئلہ نمبر۵:) ’’سچاایمان واسلام نجات کی ضمانت ‘‘(رواہ مسلم)
اس حدیث میں توحید ورسالت کی شہادت اداکرنے کامطلب حضور ﷺ کی ایمانی دعوت کو قبول کرناہے اور اسلام کو اپنادین بناناہے اسی طرح چند حدیثوں میں صرف کلمہ لاالٰہ الااللہ کے اقرار پر جنت کی بشارت دی گئی ہے اس کامطلب بھی یہی ہے در اصل یہ مسلک حضور ﷺ کی دعوت ایمان قبول کرنے اور اسلام کو اپنادین بنالینے کے مشہور و معروف عنوانات ہے لہذاایمان سے صرف توحید و رسالت مراد ہے یانہیں۔
الجواب باسم الملک الوہاب
ایمان صرف توحید ورسالت کانام نہیں بلکہ ایمان کی تعریف یہ ہے کہ تمام چیزوں کو دل سے مانناجو حضور ﷺ اللہ تعالیٰ کی طرف سے لیکر آئے ہیں ’’التصدیق بجمیع ماجاء بہ النبی ﷺ ‘‘جس میں تمام ضروریات دین داخل ہیں توحید، رسالت ،قیامت،ختم نبوت تمام رسول تمام آسمانی کتابیں تمام فرشتے اچھی بری تقدیر وغیرہ اور ضروریات دین میں سے ایک چیز کابھی انکار کر دیناکفر ہے اس مسئلے کی پوری تفصیل کیلئے کتاب ’’اکفار الملحدین‘‘(ازعلامہ انورشاہ کشمیری) ملاخطہ ہو۔
(۱)
’’وہو(الایمان) ھوتصدیق محمد صلی اللہ علیہ وسلم فی جمیع ماجاء بہ عن اللہ تعالیٰ مماعلم مجیۂ ضرورۃ‘‘۔۔۔(الدرعلی الرد:۳؍۳۱۴)
’’(قولہ و ہو تصدیق)معنی التصدیق قبول القلب واذعانہ لماعلم بالضرورۃ أنہ من دین محمد ﷺ ؛بحیث تعلمہ العامۃ من غیر افتقار الی نظر واستدلال کالوحدانیۃ والنبوۃ والبعث والجزاء ووجوب الصلاۃ والزکاۃ وحرمۃ الخمر ونحوہا‘‘۔۔۔(ردالمحتار:۳؍۳۱۰)
(۲)
’’قال عامۃ الفقہاء والمتکلمین ،ان الایمان تصدیق بأمور مخصوصۃ علم کونہامن الدین ضرورۃ......والمراد من الضرورۃ مایعرف کونہامن دین النبی ﷺ بلادلیل ..... کالوحدانیۃوالنبوۃ وختمھابخاتم الأنبیاء وانقطاعہابعدہ ،والبعث والجزاء وعذاب القبر‘‘۔۔۔(فیض الباری:۱؍۴۶،۶۹)
’’وصرح أیضابان ماکان من ضروریات الدین وھو مایعرف الخواص والعوام انہ من الدین کوجوب اعتقاد التوحید والرسالۃ والصلوٰت الخمس واخواتہایکفر منکر ہ ومالافلا‘‘۔۔۔(ردالمحتار:۱؍۴۹۱)
’’لکن صرح فی کتابہ المسامرۃ بالاتفاق علی تکفیر المخالف فیماکان من اصول الدین و ضروریاتہ کالقول بقدم العالم ونفی حشر الاجساد ونفی العلم بالجزئیات‘‘۔۔۔ (ردالمحتار:۳؍۳۳۹)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g