سماع موتی
مسئلہ نمبر۹:) گذارش یہ ہے کہ جس شخص کایہ اعتقاد ہو کہ مردہ دفن کیاہو اانہیں آنکھوں اور انہیں کانوں کے ساتھ سنتااور دیکھتاہے جو شخص اس عقیدہ کاحامل ہے وہ اہل سنت والجماعت میں سے ہے یااس سے خارج ہے؟ مہربانی فرماکر اس سوال کاجواب قرآن و سنت کی روشنی میں عنایت فرمائیں ؟
الجواب باسم الملک الوہاب
صورت مرقومہ میں سائل کی مراد احوال قبر و برزخ کو دیکھنااور سنناہو یادنیاوالوں کی بات سننااور ان کو دیکھناہو دونوں دلائل کی روشنی میں ثابت ہیں لہذایہ شخص اہل سنت والجماعت میں سے ہے۔
علامہ آلوسیؒ فرماتے ہیں:
’’والجمہور علی عود الروح الی الجسد أو بعضہ وقت السؤال علی وجہ لایحس بہ اہل الدنیاالامن شاء اللہ تعالیٰ منہم‘‘۔۔۔(روح المعانی:۲۱؍۵۷)
’’(و اعادۃ الروح) أی رد ہا أو تعلقہا(الی العبد)أی جسدہ بجمیع أجزاۂ أوببعضہامجتمعۃ أو متفرقۃ(فی قبرہ حق)‘‘۔۔۔(شرح الفقہ الأکبر:۱۰۰)
اور مشکوٰۃ صفحہ۲۶ میں ہے:
’’ وعن البراء بن عازبؓ ۔۔۔ قال رسول اللہ ﷺ و یعاد روحہ فی جسدہ‘‘ان تمام حوالہ جات سے معلوم ہواکہ عذاب اور ثواب اور سماع و غیرہ کے تمام احوال اسی دنیوی جسم کے ساتھ پیش آتے ہیں چنانچہ علامہ آلوسی ؒ مذکورہ عبارت ’’والجمہور۔۔۔ الخ ‘‘ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’ والحق أن الموتیٰ یسمعون فی الجملۃ‘‘۔۔۔(روح المعانی:۲۱؍۵۷)
’’وبمااخرج ابن عبد البر وقال عبد الحق الاشبیلی اسنادہ صحیح عن ابن عباس مرفوعامامن احد یمر بقبر اخیہ المؤمن کان یعرفہ فی الدنیایسلم علیہ الاعرفہ ورد علیہ‘‘۔۔۔(روح المعانی:۲۱؍۵۵،۵۶)’’وبمافی الصحیحین من قولہ ﷺ ان العبد اذاوضع فی قبرہ وتولی عنہ أصحابہ انہ لیسمع قرع نعالہم‘‘۔۔۔(روح المعانی:۲۱؍۵۶)
’’ عن عائشۃؓ قالت کنت أدخل بیتی الذی فیہ رسول اللہ ﷺ و انی واضع ثوبی و أقول انماھو زوجی و أبی فلمادفن عمرؓ معہم فواللہ مادخلتہ الا و أ نامشدودۃ علی ثیابی حیاءً من عمرؓ ۔ رواہ أحمد‘‘۔۔۔(المشکوٰۃ المصابیح:۱/۱۵۶)
’’قال فی الاحیاء: والمستحب فی زیارۃ القبور أن یقف مستدبر القبلۃ مستقبلا وجہ المیت(الی أن قال)فیہ دلالۃ علیٰ أن المستحب فی حال السلام علی المیت أن یکون لوجھہ و أن یستمر کذلک فی الدعاء أیضاوعلیہ عمل عامۃ المسلمین‘‘۔۔۔(حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح: ۶۲۱)
’’وفی شرح اللباب للملاعلی القاری ؒ ثم من آداب الزیارۃ ماقالوامن أنہ یأتی الزائر من قبل رجلی المتوفی لامن قبل رأسہ لانہ أتعب لبصر المیت‘‘۔۔۔(ردالمحتار:۱؍۶۶۵)

No comments:
Post a Comment
Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g