Friday, April 27, 2018

حضور ﷺ صلوۃوسلام براہ راست سنتے ہیں

مسئلہ نمبر۱۱:) کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس شخص کے بارے میں جو نہ نبی کریم ﷺ کو قبر میں زندہ مانے اور نہ نبی کریم ﷺ کے سلام سننے کاقائل ہو اور نہ ہی حضور ﷺ کو حاضر ناظر مانے او ر نہ نبی کریم ﷺ پر صلوۃ وسلاممثلاً یہ جو پڑھتے ہیں’’ الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ‘‘کے سننے کاقائل ہو جب کوئی نمازکی حالت میں’’ السلام علیک أیہاالنبی ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘‘کہے چاہے زمین کی آخری تہہ میں کھڑے ہو کر کہے ، کہ سننے کاقائل ہو، اس کے بارے میں آپ کافتوی کیاہے ؟
الجواب باسم الملک الوہاب
حیات فی القبر اور سماع سلام عند اہل سنت والجماعت کااجماعی عقیدہ ہے اور نماز کاسلام بذریعہ ملائکہ پہنچتاہے اور یہ اجماعی عقیدہ ہے، بنابریں جب یہ شخص اہل سنت والجماعت کے اجماعی عقیدے کے خلاف عقیدہ رکھتاہے یعنی حیات فی القبر کامنکر سماع السلام عند القبر کامنکر سلام نماز میں ہر جگہ سے براہ راست سننے کاقائل ہوتو یہ اہل سنت سے خارج اور بدعتی ہے ،البتہ حضور ﷺ کوحاضر ناظر نہ ماننادرست ہے۔
’’عن أبی ہریرۃؓ عن النبی ﷺ قال من صلی علیّ عند قبری سمعتہ ومن صلی علی نائیاأبلغتہ‘‘۔۔۔(مشکوۃ:۱؍۸۸)
’’ والأحسن أن یقال أن حیاتہ ﷺ لایتعقبہاموت بل یستمر حیاوالأنبیاء أحیاء فی قبور ہم۔(ہامش بخاری:۱؍۵۱۷) ومماہو مقرر عند المحققین أنہ ﷺ حی یرزق ممتع بجمیع الملاذوالعبادات غیر أنہ حجب عن أبصار القاصرین عن شریف المقامات ۔۔۔ ینبغی لمن قصد زیارۃ النبی ﷺ أن یکثر الصلوۃ علیہ فإنہ یسمعہاوتبلغ الیہ‘‘۔۔۔(مراقی الفلاح متن حاشیۃ الطحطاوی:ص۷۴۶)


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g