Friday, April 27, 2018

منکرین عذاب قبر کاحکم:

مسئلہ نمبر۱۲:) ایسے لوگوں کے بارے میں مفتیان عظام کیافرماتے ہیں کہ ایک ایساگروہ جو کہ راحت اورعذاب قبر کاکلی انکار کرتاہے اس بارے میں حضور ﷺ کی صحیح حدیث کو نعوذباللہ جھوٹی من گھڑت حدیث کہتاہے ، کیایہ لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں کیا؟ان کو کافرکہہ سکتے ہیں؟ کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دے کر عند اللہ ماجور ہوں؟
الجواب باسم الملک الوہاب
قبر کی راحت اور اس کاعذاب قرآن پاک میں موجود ہے، احادیث صحیحہ سے ثابت ہے، اہل سنت والجماعت کااس پر اجماع ہے، البتہ معتزلہ جو کہ ایک گمراہ فرقہ ہے وہ اس کاانکار کرتاہے اس لیے اہل سنت والجماعت کے اکابر نے اس فرقہ کو کافر کہنے میں احتیاط سے کام لیاہے مگر یہ اہل سنت والجماعت سے خارج ہے۔
’’قال أہل السنۃ والجماعۃ عذاب القبر حق وسؤال منکر ونکیر وضغطۃ القبر حق اھ‘‘۔۔۔(شامی:۱؍۶۱۰) 
’’وتجتمع فیہ الأرواح وتزار القبور ویأمن المیت فیہ من عذاب القبر ومن مات فیہ أو فی لیلتۃ أمن من فتنۃ القبر وعذابہ ولاتسجر فیہ جہنم۔ اھ‘‘ ۔۔۔(الدرعلی الرد:۱؍۶۱۰) 
’’ومن ینکر الشفاعۃ أو الرؤیۃ أو عذاب القبر أو الکرام الکاتبین وأمامن یفضل علیافحسب فہو من المبتدعۃ‘‘۔۔۔(حلبی کبیری:۴۴۳) 
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g