Friday, April 27, 2018

روح کی حقیقت

روح کی حقیقت
مسئلہ نمبر۱۳:) کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآنی آیات کے مطابق روح ایک امر ربی ہے اس کی تفصیل کیاہے۔
الجواب باسم الملک الوہاب
روح ایک امر ربی ہے، مزید یہ کہ ایک لطیف ذات ہے جوہواکی طرح بدن میں ایسے سرایت کرتی ہے جیسے پانی درخت کی ٹہنیوں میں سرایت کرتاہے روح نفس کی اصل اور اس کامادہ ہے اور نفس مرکب ہے دو چیزوں سے روح اور روح کابدن کے ساتھ اتصال سے۔
’’ قال ابن کثیر ؒ فی تفسیر قولہ تعالیٰ(و یسئلونک عن الروح قل الروح من أمر ربی)ثم ذکر السھیلی الخلاف بین العلماء فی أن الروح ھی النفس أو غیرھاو قرر أنھاذات لطیفۃ کالھواء ساریۃ فی الجسد کسریان الماء فی عروق الشجر۔۔۔فحاصل مانقول أن الروح ھی أصل النفس و مادتھاوالنفسمرکبۃ منھاومن اتصالھا بالبدن فھی من وجہ لامن کل وجہ و ھذامعنی حسن واللہ أعلم‘‘۔۔۔(تفسیر ابن کثیر:۴؍۱۸۰


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g