Saturday, April 28, 2018

مرتکب کبائر مسلمان جنت میں جائے گا؟

مرتکب کبائر مسلمان جنت میں جائے گا؟
مسئلہ نمبر۱۷:) ایک شخص نے اپنی پوری زندگی میں خوب گناہ کئے ہیں مثلاً جھوٹ بولنا،قتل کرنا، کسی کامال کھانااور کسی دین کے فرض پر عمل نہ کرنامثلاً نماز ،روزہ ، جہاد جب فرض عین ہو جائے وغیرہ وغیرہ ، مگر ان تمام گناہوں کو گناہ سمجھ کرکرنااو رحضور اکرم ﷺ کو صدق دل سے اللہ تعالیٰ کانبی سمجھنااور تمام ضروری باتوں کااقرارکرنااور جب ایسے شخص کو موت آئے تو اسی حالت میں آئے ،اور توبہ کرنے کی توفیق نہ ہو،کیاسب صحابہ ،مجتہدین ، آئمہ کرام کے نزدیک ایساشخص ایک نہ ایک دن ضرور جنت میں جائے گایانہیں ؟
الجواب باسم الملک الوہاب
یہ بات واضح ہے کہ کسی گناہ کو گناہ سمجھ کرکرنے سے انسان اسلام سے خارج نہیں ہوتااور اس مسئلہ پر پوری امت کااجماع ہے اور یہ بھی اصول ہے کہ کوئی انسان مرنے سے پہلے توبہ کر لیتاہے تو اللہ تعالیٰ نے اس کی تو بہ قبول کرنے کاوعدہ کیاہے اور جو بغیر توبہ کے فوت ہو جائے تو پھر اللہ تعالیٰ چاہے تو اس کو بغیر عذاب کے جنت میں داخل کردے یاعذاب دے کرجنت میں داخل کرے۔
’’ولانکفر بضم النون وکسر الفاء مخففااو مشددا:ای لاننسب الی الکفر مسلمابذنب من الذنوب أی بارتکاب معصیۃ وإن کانت کبیرۃ ای کمایکفر الخوارج مرتکب الکبیرۃ اذالم یستحلہاای لکن إذالم یکن یعتقد حلہالأن من استحل معصیۃ قد ثبت حرمتہابدلیل قطعی فہو کافر ولایزیل عنہ اسم الإیمان ای ولانسقط عن المسلم بسبب ارتکاب کبیرۃ وصف الإیمان کمایقولہ المعتزلۃ حیث ذہبواالی أن مرتکب الکبیرۃ یخرج عن الإیمان ولایدخل فی الکفر اہ‘‘۔۔۔(الفقہ الأکبر:ص ۷۱)
’’ وقال أیضا:أجمع أہل السنۃ أن الکبائر لایکفرہاإلابالتوبۃ‘‘۔۔۔(الدر المختار:۴؍۵۶) 
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g