اذان کو بکواس کہنے والے کاحکم
مسئلہ نمبر۱۹:) ایک شخص نے مؤذن کے متعلق جو پانچ وقت جامع مسجد میں اذان دیتاہے چھ یاسات دفعہ میرے سامنے کہاکہ ’’یہ مؤذن صبح کے وقت زیادہ بکواس کرتاہے ،جس سے میری نیند میں خلل آتاہے اس کو منع کرو کہ صبح کے وقت اذان نہ دیاکرے ‘‘
پوچھنایہ ہے کہ اس شخص کاشرعی حکم کیاہے؟
پوچھنایہ ہے کہ اس شخص کاشرعی حکم کیاہے؟
الجواب باسم الملک الوہاب
بشرط صحت سوال جس شخص نے اذان فجر کے بارے میں ایسے گستاخانہ کلمات کہے ہوں وہ کافر ہوگیا، اس شخص کو چاہیے کہ فورااپنے ان کلمات سے توبہ کرکے تجدید ایمان وتجدید نکاح کرے۔
’’فی التخییر مؤذن أذن فقال رجل ’’ایں بانگ غوغااست ‘‘یکفر إن قال علی وجہ الإنکار وفی الفصول ولوسمع الأذان فقال ہذاصوت الجرس یکفر کذافی التتارخانیۃ‘‘۔۔۔(الہندیۃ:۲؍۲۶۹)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

No comments:
Post a Comment
Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g