Thursday, May 10, 2018

گھرکے جھگڑے ختم نہ ہوئے تو مذہب چھوڑدوں گاکہنے کاحکم؟

گھرکے جھگڑے ختم نہ ہوئے تو مذہب چھوڑدوں گاکہنے کاحکم؟
مسئلہ نمبر۴۴) کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے شوہر محمودالحسن فاروقی نے کہا کہ نعوذباللہ خداچھوٹاہے اورشیطان بڑاہے اگرمیرے گھرجھگڑے ختم نہ ہوئے تو میں مذہب چھوڑدوں گا ،میری والدہ بھی گواہ ہیں،کیااس سے میرے نکاح پر اثرپڑتاہے؟
الجواب باسم الملک الوہاب
بشرط صحت سوال مذکورہ الفاظ سے تمہارے شوہرکاایمان زائل ہوگیاہے اورکفرلازم آیاہے ،تجدیدایمان اورتجدیدنکاح دونوں لازم ہیں ۔
’’یکفراذاوصف اللہ تعالی بمالایلیق بہ اوسخرباسم من اسماۂ اوبامر من اوامرہ اوانکروعدہ ووعیدہ اوجعل لہ شریکا اوولدا اوزوجۃ اونسبہالی الجہل اوالعجز اوالنقص ویکفر بقولہ یجوز ان یفعل اللہ تعالیٰ فعلا لاحکمۃ فیہ ویکفر ان اعتقد ان اللہ تعالی یرضی بالکفر کذا فی البحرالرائق‘‘۔۔۔(ہندیہ:۲۵۸/۲)
’’اذا کان فی المسئلۃ وجوہ توجب الکفر ووجہ واحدیمنعہ فعلی المفتی ان یمیل الی ذالک الوجہ کذا فی الخلاصۃ فی البزازیۃ الااذاصرح بارادۃ توجب الکفر فلاینفعہ التاویل حینئذ کذا فی البحرالرائق ثم ان کانت نیۃ الوجہ الذی یوجب التکفیر لاتنفعہ فتوی المفتی ویومربالتوبۃ والرجوع عن ذالک وبتجدیدالنکاح بینہ وبین امرء تہ کذا فی المحیط ‘‘۔۔۔(ہندیۃ : ۲۸۳
واللہ تعالی اعلم بالصواب

No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g