حضور ﷺ کا روضہ اطہر میں سلام کا جواب دینا
مسئلہ نمبر۳۳:) کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آپ ﷺ روضہ مبارک میں درود سنتے ہیں یانہیں؟قرآن وسنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔
الجواب باسم الملک الوہاب
اہل سنت والجماعت کاعقیدہ ہے کہ جوشخص آپﷺ کے روضہ مبارک پر درود پڑھتاہے توآپ ﷺ خود اس کو سنتے ہیں اور جواب بھی دیتے ہیں اورجودورسے پڑھے وہ پہنچایاجاتاہے ۔
’’عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ من صلی علی عندقبری سمعتہ ومن صلی علی نائیا ابلغتہ ‘‘۔۔۔(مشکوۃ المصابیح : ۱/۸۸)
’’عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ ﷺ قال مامن احدیسلم علی الارد اللہ علی روحی حتیٰ اردعلیہ السلام ‘‘۔۔۔(ابوداؤد:۱/۲۹۵،۲۹۴)’’وینبغی لمن قصد زیارۃ النبی ﷺ ان یکثر الصلاۃ علیہ فانہ یسمعہا وتبلغ الیہ ‘‘۔۔۔(حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی الفلاح :۷۴۶)
واللہ تعالی اعلم بالصواب

No comments:
Post a Comment
Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g