Friday, May 4, 2018

مردوں کا سلام کا جواب دینے کا ثبوت

مردوں کا سلام کا جواب دینے کا ثبوت
مسئلہ نمبر۳۲:) کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قبرستان میں’’ السلام علیکم یااہل القبور‘‘ کہناکیساہے؟ مردے سلام کا جواب دیتے ہیں یانہیں ؟
الجواب باسم الملک الوہاب
قبرستان میں ’’السلام علیکم یااہل القبور‘‘کہنااوراس کہنے سے مردوں کا سلام کا جواب دینا حدیث شریف سے ثابت ہے ۔

’’وعنہا قالت کیف اقول یارسول اللہ ؟تعنی فی زیارۃ القبور قال قولی السلام علی اہل الدیار من المؤمنین والمسلمین ویرحم اللہ المستقدمین منا والمستاخرین وانا ان شاء اللہ بکم للاحقون ‘‘رواہ مسلم ،قال القاری واخرج ابن عبدالبر فی الاستذکار والتمہید عن ابن عباس رضی اللہ عنہما قال قال رسول اللہ ﷺ مامن احد یمربقبر اخیہ المومن کان یعرفہ فی الدنیا فیسلم علیہ الا عرفہ وردعلیہ السلام صححہ عبدالحق واخرج ابن ابی الدنیا والبیہقی فی الشعب عن ابی ہریرۃ قال اذامرالرجل بقبر یعرفہ فسلم علیہ ردعلیہ السلام وعرفہ واذا مر بقبر لایعرفہ فسلم علیہ ردعلیہ السلام وان لم یعرفہ ‘‘۔۔۔(مرقاۃ :۴/۲۲۱،۲۲۲)

’’قولہ قال قال رسول اللہ ﷺ مامن احد یمر بقبر اخیہ المؤمن کان یعرفہ فی الدنیا فیسلم علیہ الا عرفہ وردعلیہ السلام ‘‘۔۔۔(حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح:۶۲۱)
واللہ تعالی اعلم بالصواب


No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g