Sunday, May 6, 2018

کفریہ الفاظ کہنے والے کے نکاح کاحکم

کفریہ الفاظ کہنے والے کے نکاح کاحکم 
مسئلہ نمبر۳۴:) کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ میں تمہارے قرآن کو نہیں مانتا ،قرآن سے کچھ ہوسکتاہے تو کرلے،یایوں کہے کہ میں تمہارے خداکونہیں مانتا، خداسے کچھ ہوسکتاہے تو کرلے،یہ الفاظ کہنے سے انسان مرتد کافر ہوچکا یانہیں 
اگر مرتدہوگیا تو مرتدوکافرہونے کی وجہ سے اس کا نکاح باقی رہے گا یانہیں ؟
الجواب باسم الملک الوہاب
اگر کوئی مسلمان اس طرح کے الفاظ کہے تومرتدہوجاتاہے اوراس کا نکاح ختم ہوجاتاہے ،اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ فوراً توبہ واستغفار کرے اورتجدید ایمان اور تجدید نکاح کرے۔
’’ومنہا ما یتعلق بذات اللہ تعالی وصفاتہ وغیر ذلک یکفر اذا وصف اللہ تعالی بمالایلیق بہ اوسخرباسم من اسماۂ أوبامرمن أوامرہ أوانکروعدہ ووعیدہ أوجعل لہ شریکاأوولد اوزوجۃ اونسبہ الی الجہل اوالعجز اوالنقص‘‘۔۔۔(الھندیۃ :۲/۲۵۸)
’’ومنہا مایتعلق بالقرآن اذاانکر الرجل آیۃ من القرآن اوتسخربآیۃ من القرآن وفی الخزانۃ اوعاب کفر کذا فی التتارخانیۃ ‘‘ ۔۔۔(الھندیۃ: ۲/۲۶۶،المحیط البرھانی :۷/۴۱۱)
’’وان کانت نیتہ الوجہ الذی یوجب التکفیر لاتنفعہ فتوی المفتی ویؤمر بالتوبۃ والرجوع عن ذلک وبتجدیدالنکاح بینہ وبین امرء تہ کذا فی المحیط ‘‘۔۔۔(الھندیۃ: ۲/۲۸۳)
واللہ تعالی اعلم بالصواب

No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g