Tuesday, May 1, 2018

حالت جنابت میں نماز پڑھنے سے ایمان کاحکم

حالت جنابت میں نماز پڑھنے سے ایمان کاحکم
مسئلہ نمبر۲۴:) کوئی شخص جنبی ہونے کی حالت میں عمدانماز پڑھ لیتاہے شرع متین میں اس کے لیے کیاحکم ہے؟
کیااس کو تجدید نکاح بھی کرناہوگا؟
الجواب باسم الملک الوہاب
صورت مسؤلہ میں اگر یہ شخص صلوۃ کے لیے فرضیت طہارت کامعتقد ہی نہ ہو تو باتفاق(العیاذباللہ) مرتد ہوگیااور نکاح فسخ ہوگیااسلام لائے گااور تجدیدنکاح لازم ہوگاکہ فرضیت طہارت للصلوۃ کتاب وسنت سے باجماع امت ثابت ہے۔
کمافی قولہ تعالیٰ یاأیہاالذین إذاقمتم إلی الصلوۃ الخ وقولہ تعالیٰ:’’ وإن کنتم جنبافطہروا۔۔۔‘‘ الخ وقولہ تعالیٰ:’’أو جاء احد منکم الغائط أولامستم النساء فلم تجدواماء فتیمموا۔۔۔ ‘‘الخ وقال علیہ السلام:’’مفتاح الصلوۃ الطہور‘‘وقال:’’لاتقبل صلوۃ من احدث‘‘ وقال:’’ لاتقبل صلوۃ بغیر طہور‘‘ وغیرہا‘‘
ہاں اگر فرضیت طہارت کامعتقد ہوکر جنابت سے عمدانماز پڑھے تو سخت گناہ گار ہے اور بعض علماء کرام نے اسے کافر بھی کہاہے۔
کمافی تعلیم الاسلام حصہ دوم(مفتی کفایت اللہ مرحوم) 
تو احوط یہ ہے کہ تجدید اسلام کے ساتھ تجدید نکاح بھی کرلے۔ 
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g