Tuesday, May 1, 2018

مسلمان کے ذی وجہین قول کو صحیح تعبیر پر محمول کیاجائے گا

مسلمان کے ذی وجہین قول کو صحیح تعبیر پر محمول کیاجائے گا
مسئلہ نمبر۲۵:) ایک عالم دین نے اپنے بیان میں حکمرانوں کی لادینی کو بیان کرتے ہوئے مختصر تمہید کے بعد فرمایاجوبھی نیاحکمران آتاہے وہ اپناپہلاپاؤں قرآن پر رکھتاہے ،ایسے شخص کایہ فقرہ صحیح ہے یاغلط اور ایسے شخص کاکیاحکم ہے؟
الجواب باسم الملک الوہاب
صورت مسؤلہ میں عالم دین کامقصد حکمرانوں کی لادینیت اور اسلام سے بیزاری کااظہار مقصود ہے نہ کہ قرآن کی توہین کرنااس لیے ایسے جملے کی ادائیگی پر شرعاکوئی مواخذہ نہیں ہے۔
’’واعلم أنہ لایفتی بکفر مسلم أمکن حمل کلامہ علی محمل حسن‘‘۔۔۔(الدرالمختارعلی الرد:۳؍۳۱۶)
’’لو وجد سبعون روایۃ علی تکفیر المؤمن وروایۃ ولو ضعیفۃ بعدمہ یأخذ المعنی والقاضی بہادون غیرہا‘‘۔۔۔(ردالمحتار:۱؍۱۹۱)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g