Sunday, May 20, 2018

مطلق عذاب قبرکے منکرکاحکم:

مطلق عذاب قبرکے منکرکاحکم:
مسئلہ نمبر۵۶) زیدکہتاہے کہ یہ جوعلماء کہتے ہیں کہ قبرمیں اتنابڑاژدہاہوتاہے جس کے صرف ناخن اتنے اتنے بڑے ہوتے ہیں تویہ کیسے ممکن ہے، کیونکہ قبرتوصرف چھ یاسات فٹ لمبی اورتین چارفٹ چوڑی ہوتی ہے ،اورلوگ یہ کہتے ہیں کہ اس سانپ کے ڈسنے سے مردہ سترہاتھ زمین میں دھنس جاتاہے،حالانکہ اکثرعلاقوں میں دوتین ہاتھ کی گہرائی میں پانی ہوتاہے اورجب مردوں میں روح نہیں تووہ سزاکیسے محسوس کرتے ہیں،اورجوآدمی جل کرراکھ بن جاتاہے اس کوسزا کس طرح ملے گی، کیونکہ اس کی کوئی چیزنہیں ہے اورنہ کوئی قبرہے؟
الجواب باسم الملک الوہاب
عذاب قبر اوراس کی مختلف انواع قرآن وسنت سے ثابت ہیں،لہذازیدکااس کاانکارکرنا ان تمام نصوص کاانکارہے جن میں عذاب قبرکاثبوت ہے،لہٰذا مطلق عذاب قبرکامنکرکافرہے۔
’’الناریعرضون علیہا،وفیہ ستۃ اوجہ۔۔۔الخ العذاب والجمہورعلی ان ہذا العرض فی البرزخ ،واحتج بعض اہل العلم فی تثبیت عذاب القبر بقولہ الناریعرضون علیہا غداو وعشیا مادامت الدنیا کذلک قال مجاہد وعکرمۃ ومقاتل ومحمد بن کعب کلہم قال ہذہ الآیۃ تدل علی عذاب القبر فی الدنیا‘‘۔۔۔(احکام القرآن :۳۱۸/۱۵)
’’حدثناابوسلمۃ یحییٰ بن خلف البصری حدثنا بشربن مفصل عن عبدالرحمن بن اسحق عن سعید بن ابی سعید المخبری عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ اذا اقبر ا لمیت اوقال احدکم اتاہ ملکان اسودان ازرقان یقال لاحدہماالمنکروالآخرالنکیر فیقولان ماکنت تقول فی ہذا الرجل فیقول ماکان یقول ہوعبداللہ ورسولہ اشہدان لاالٰہ الا اللہ وان محمدا عبدہ ورسولہفیقولان قدکنانعلم انک تقول ہذا ثم یفسخ لہ فی قبرہ سبعون ذراعافی سبعین ثم ینورلہ فیہ ثم یقال لہ نم فیقول ارجع الی اہلی فاخبرہم فیقولان نم کنومۃ العروس الذی لایوقذہ الااحب اہلہ الیہ حتی یبعثہ اللہ من مضجعہ ذلک وان کان منافقا قال سمعت الناس یقولون فقلت مثلہ لاادری فیقولان قدکنانعلم انک تقول ذلک فیقال للارضالتمئی علیہ فتلتئم علیہ فتختلف اضلاعیہ فلایزال فیہامعذبا حتی یبعثہ اللہ من مضجعہ ذلک‘‘۔۔۔(جامع الترمذی:۳۳۲/۱)
’’یکفربانکاررؤیۃ اللہ تعالیٰ عزوجل بعددخول الجنۃ وبانکارعذاب القبر وبانکار حشربنی آدم لاغیرہم ولابقولہ ان المثاب والمعاقب الروح فقط‘‘۔۔۔(الہندیۃ:۲۷۴/۲)
واللہ تعالی اعلم بالصواب


No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g