Sunday, May 20, 2018

کفارکے لیے دخول جنت کے قائل کاحکم

کفارکے لیے دخول جنت کے قائل کاحکم
مسئلہ نمبر۵۷) کیافرماتے ہیں مفتیان وعلماء عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص جومسلمان ہے دوران مجلس گفتگوکرتے ہوئے کہتاہے کہ میرایقین ہے کہ کفار بھی جنت میں جائیں گے، کفارکوبھی ان کے اچھے اعمال کابدلہ ملے گا یہ بات قرآن پاک میں ہے میں نے پڑھاہے اور یہ کہ کفارکوعذاب ہوگا میں نہیں مانتا،میں نہیں سمجھتا،اس شخص کے متعلق کیاحکم ہے؟کیااس کے لیے تجدیدایمان وتجدیدنکاح ضروری ہے یانہیں؟کیایہ شخص یہ اقوال بول کر دائرہ اسلام میں داخل رہاہے یادائرہ اسلام سے خارج ہوگیاہے،ہمیں اس شخص کے ساتھ کیارویہ اپناناچاہیئے ،جب کہ یہ شخص کلمہ گوبھی ہے
الجواب باسم الملک الوہاب
بشرط صحت سوال مذکورہ شخص جس نے یہ کہاہے کہ میرایقین ہے کہ کفارجنت میں جائیں گے اورمیں نہیں سمجھتااورمیں نہیں مانتاکہ کفارکوعذاب ہوگا اوران کواچھے اعمال کابدلہ ملے گا،ان الفاظ کی وجہ سے مذکورہ شخص دائرہ اسلام سے خارج ہوگیا،تجدیدایمان کے بعدتجدیدنکاح کریں ،کفارکوہمیشہ کے لیے جہنم میں رہنا ہے اوران پر جنت کاحرام ہونانص قرآنی سے ثابت ہے۔
والذین کفروا وکذبوا بآیاتنا اؤلئک اصحاب النارہم فیہاخالدون،انہ من یشرک باللہ فقدحرم اللہ علیہ الجنۃ ومأواہ النار‘‘۔۔۔(سورۃ البقرۃ :رکوع نمبر۴،سورۃ لمائدۃ :رکوع نمبر۱۵
کفارکے اعمال دوقسم کے ہیں ،ایک احسانات کے قبیل سے ہیں ،دوسرے عبادات کے قبیل سے ہیں ،اول درجہ کے اعمال پر آخرت میں عذاب میں تخفیف ہوگی لیکن نجات نہ ہوگی ،اورجوعبادات کے قبیل سے ہوں ان کے لیے ایمان شرط ہے بغیرایمان کے عبادات صحیح نہیں ہیں ۔
’’کمافی فیض الباری ان حسنات الکافر علی نحوین منہا کالحلم وصلۃ الرحم ‘‘۔۔۔(فیض الباری :۱۳۶/۱
مذکور ہ شخص کو قرآن وحدیث کامطالعہ کسی جیدعالم کی سرپرستی میں کرناچاہیئے ۔
’’رجل قال لاادری الکافرفی الجنۃ اوفی النار فہوکافر لانہ جاحد لکتاب اللہ تعالی وقال ابومطیع سألت اباحنیفۃ عمن یقول لاادری این یصیر الکافر ؟قال ہوجاحدلکتاب اللہ فہوکافر‘‘۔۔۔(التاتارخانیۃ:۳۳۰/۵)
’’ویکفر ۔۔۔بقولہ لاادری الکافر فی الجنۃ اوفی النار اولاادری این یصیرالکافر‘‘۔۔۔(بحرالرائق :۲۰۴/۵)
’’ویؤمربالتوبۃ والرجوع عن ذلک وتجدیدالنکاح بینہ وبین امرأتہ ‘‘ ۔۔۔(التاتارخانیۃ:۳۱۲/۵
واللہ تعالی اعلم بالصواب

No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g