Saturday, June 2, 2018

کافرکے پیچھے نمازجنازہ پڑھنے کاحکم

کافرکے پیچھے نمازجنازہ پڑھنے کاحکم
مسئلہ نمبر۵۸) کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص ایک کافرکے پیچھے نمازجنازہ پڑھتاہے ،کیااس شخص کودوبارہ مسلمان ہونے کے لیے کلمہ پڑھنے کی ضرورت ہے کہ نہیں؟ نیزاس شخص کے نکاح کاکیاحکم ہے ؟قرآن وسنت کی روشنی میں جواب دیں 
الجواب باسم الملک الوہاب
قرآن وسنت واجماع امت کے مطابق اگراس شخص کوان کا کفرمعلوم ہوپھراس نے اس کو مسلمان سمجھ کر جنازہ پڑھاہوتودائرہ اسلام سے خارج ہے اوراس کا نکاح ٹوٹ چکاہے ،اس پر تجدیدایمان اورتجدیدنکاح ضروری ہے،اوراگراس کو مسلمان سمجھ کرنہیں بلکہ کافرہی سمجھ کر جنازہ پڑھاہوتواس صورت میں فاسق وفاجرہے، لہذا اس صورت میں توبہ واستغفار کریں ،اورآئندہ اس عمل سے احترازکریں۔
’’والاصل ان من اعتقدالحرام حلالا فان کان حرامالغیرہ کمال الغیر لایکفر وان کان لعینہ فان کان دلیلہ قطعیا کفر والافلا وقیل التفصیل بین العالم اماالجاہل فلایفرق بین الحلال والحرام لعینہ وغیرہ وانماالفرق فی انما کانقطعیاکفربہ والافلافیکفراذاقال الخمر لیس بحرام ‘‘ ۔۔۔(البحرالرائق:۲۰۶/۵
’’ولاتصل علی احدمنہم مات ابداقال علماؤنا ہذا انص فی الامتناع من الصلوٰۃ علی الکفار یؤخذلانہ علل المنع من الصلوٰۃ علی الکفار‘‘۔۔۔(تفسیرقرطبی:۲۲۱/۴)
’’ان مایکون کفرااتفاقا یبطل العمل والنکاح ومافیہ خلاف یؤمربالاستغفار والتوبۃ وتجدیدالنکاح‘‘۔۔۔(شامی:۳۱۶/۳
واللہ تعالی اعلم بالصواب


No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g