Saturday, May 19, 2018

کیاعذاب قبرکامنکراہل سنت والجماعت میں داخل ہے؟

کیاعذاب قبرکامنکراہل سنت والجماعت میں داخل ہے؟
مسئلہ نمبر۵۴) کیافرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے علاقہ کے خطیب صاحب نے ایک سائل کہ جس نے عذاب قبر سے متعلق سوال کیا کہ آیاقبرمیں عذاب وثواب ہوتاہے یانہیں؟جواباًموصوف خطیب صاحب نے فرمایاکہ مشاہدہ اس کی نفی کرتاہے کہ اس زمینی قبرمیں عذاب وثواب ہوتاہے کیونکہ بہت سارے لوگ غرق ہوجاتے ہیں اور جل کرراکھ ہوجاتے ہیں، یہ فقط ڈھکوسلے ہیں ،بعدمیں ایک اورسامع نے خطیب صاحب سے شام کودوبارہ اسی مسئلہ کوپوچھاتوموصوف نے بعینہ مذکورہ جواب دیا ،لہذا درج ذیل جزئیات حل طلب ہیں ۔
(۱)
 ایسے شخص کاکیاحکم ہے ؟آیامذکورہ شخص اہل سنت والجماعت حنفی دیوبندی کے عقائدسے موافق ہے؟
(۲)
 ایسے شخص کے پیچھے نمازکاکیاحکم ہے؟
(۳)
 ایسے شخص کی تقریرسنناکیساہے؟
قرآن وسنت کی روشنی میں مذکورہ بالاسوالوں کاجواب دیکر عنداللہ ماجورہوں ۔
الجواب باسم الملک الوہاب
واضح رہے کہ اہل حق کا اس بات پراتفاق ہے کہ جسم وروح دونوں کوتعذیب یاتنعیم ہوگی اورقرآن واحادیث میں اس کی واضح دلیل موجودہے۔
’’قال اللہ تعالیٰ الناریعرضون علیہاغدوا وعشیا‘‘۔۔۔(سورۃ المؤمن:۴۶
’’واعلم ان اہل الحق اتفقوا علی ان اللہ تعالیٰ یخلق فی ا لمیت نوع حیاۃ فی القبر قدرمالم یألم اویتلذذ‘‘۔۔۔(شرح الفقہ الاکبر:۱۰۱)
’’ومن یعذب فی القبر یوضع فیہ الحیوۃ فی قول العامۃ‘‘۔۔۔(ہدایۃ:۴۹۶/۲
اس مسئلہ کی تفصیل دیکھنی ہوتومولانایوسف لدھیانوی شہیدرحمۃ اللہ علیہ کی، آپ کے مسائل اوران کاحلجلد۱۰، ملاحظہ فرمائیں،نیز ’’المہند علی المفند‘‘ کامطالعہ ضرورکریں،اوریہ شخص اعتقادی بدعتی ہونے کی وجہ سے فاسق ہے ،اوراس کے پیچھے نماز کی ادائیگی مکروہ تحریمی ہے ،انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ نمازوتقریرکے لیے کسی متبعِ سنت،نیک ضروری مسائل سے واقف شخص کاتقررکرے ۔
’’فہوالفاسق کالمبتدع تکرہ امامتہ بکل حال‘‘۔۔۔(شامی:۵۲۳/۱)
واللہ تعالی اعلم بالصواب





No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g