Monday, May 7, 2018

کیاعذاب قبرانہی قبروں میں ہوتاہے ؟

کیاعذاب قبرانہی قبروں میں ہوتاہے ؟
مسئلہ نمبر۳۷:) کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جو عذاب قبر کے منکر ہیں وہ کہتے ہیں کہ عذاب قبر ان قبروں میں نہیں ہوتا بلکہ اوپر اور کوئی قبر ہے وہاں ہوتاہے، کیا یہ صحیح ہے ؟
الجواب باسم الملک الوہاب
عذاب قبر حق ہے اورعذاب قبر وہیں ہوتاہے جہاں مردوں کا وجود ہوتاہے ،اہل السنۃ والجماعۃ کا یہی مسلک ہے اور پھر جس مسلم کو اللہ تعالیٰ چاہے عذاب ہوتاہے اور جس کو نہ چاہے اس کو عذاب نہیں ہوتا۔
’’وسوال منکر نکیر حق فی القبر واعادۃ الروح الی العبدفی قبرہ حق وضغطۃ القبر حق وعذابہ حق کائن للکفار کلہم ولبعض المسلمین ‘‘۔۔۔(شرح فقہ الاکبر :۱۰۰،۱۰۱)
’’ومن جملۃ الادلۃ قولہ تعالیٰ النار یعرضون علیہا غدواوعشیا ای صباحا ومساء قبل القیامۃ وذالک فی القبر بدلیل قولہ تعالی ویوم تقوم الساعۃ ادخلوا آل فرعون اشد العذاب ‘‘۔۔۔(شرح فقہ اکبر :۱۰۱)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

No comments:

Post a Comment

Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g