مماتیوں کے پیچھے نمازپڑھنے کاحکم
مسئلہ نمبر۳۹:) کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مماتیوں کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ جبکہ ان کاعقیدہ یہ ہوکہ قبراطہرمیں آپ علیہ السلام کادنیاوالاجسم زندہ نہیں ہے بلکہ علیین میں آپ کوجسم مثالی عطاکیاگیاہے حالانکہ ہماراعقیدہ ختم نبوت کے بارے میں یہ ہے کہ روح اورجسم دونوں کے لیے ختم نبوت ہے اگرآپ علیہ السلام کے لیے ایک اورجسم مثالی کومان لیاجائے توکیایہ ختم نبوت کے خلاف نہیں ہے،دریافت طلب امراس میں یہ ہے کہ ایسے عقیدہ رکھنے والے کے پیچھے نمازپڑھناکیساہے؟
الجواب باسم الملک الوہاب
اہل سنت والجماعت کامتفقہ عقیدہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام اپنی قبروں میں جسدعنصری کے ساتھ زندہ وتابندہ ہیں ،اورحدیث میں قبرمیں بعض انبیاء کرام علیہم السلام کانمازپڑھناثابت ہے ،اوراس عقیدے کاانکاری شخص بدعتی اورفاسق ہے اورفاسق کے پیچھے نمازپڑھنامکروہ تحریمی ہے ۔
’’قداشتہر ان النبی ﷺ حی فی قبرہ وورد انہ ﷺ قال مامن احدیسلم علی الارداللہ علی روحی حتی ارد علیہ السلام فظاہرہ مفارقۃ الروح فی بعض الاوقات فکیف الجمع؟وہوسوال حسن یحتاج الی النظر والتأمل فاقول حیاۃ النبیﷺ فی قبرہ ہووسائرالانبیاء معلومۃ عندنا علماقطعیا لماقام عندنا من الادلۃ فی ذالک وتوارت بہ الاخبار وقد الف البیہقی جزء فی حیاۃ النبی فی قبورہم فمن الاخبار الدالۃ علی ذلک مااخرجہ مسلم عن انسؓ ان النبی ﷺ لیلۃ اسری بہ مربموسیٰ علیہ السلام وہوقائم یصلی فی قبرہ۔۔۔ عن انسؓ ان النبی ﷺ قال الانبیاء احیاء فی قبورہم یصلون ‘‘۔۔۔(الحاوی للفتاویٰ:۵۵۴)
’’واماالفاسق فقدعللواکراہۃ تقدیمہ بانہ لایہتم لامردینہ وبان فی تقدیمہ للامامۃ تعظیمہ وقدوجب علیہم اہانتہ شرعا ولایکفیٰ انہ اذاکان اعلم منغیرہ لاتزول العلۃ فانہ لایؤمن ان یصلی بہم بغیرطہارۃ فہوکالمبتدع تکرہ امامتہ بکل حال بل مشیٰ فی شرح المنیۃ علی ان کراہۃ تقدیمہ کراہۃ تحریم لماذکرنا ‘‘۔۔۔(شامی:۴۱۴/۱)
’’واماالفاسق فقدعللواکراہۃ تقدیمہ بانہ لایہتم لامردینہ وبان فی تقدیمہ للامامۃ تعظیمہ وقدوجب علیہم اہانتہ شرعا ولایکفیٰ انہ اذاکان اعلم منغیرہ لاتزول العلۃ فانہ لایؤمن ان یصلی بہم بغیرطہارۃ فہوکالمبتدع تکرہ امامتہ بکل حال بل مشیٰ فی شرح المنیۃ علی ان کراہۃ تقدیمہ کراہۃ تحریم لماذکرنا ‘‘۔۔۔(شامی:۴۱۴/۱)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

No comments:
Post a Comment
Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g