جاویداحمدغامدی کے نظریات کاحکم
مسئلہ نمبر۴۱) محترم مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گزارش یہ ہے کہ پچھلے دنوں انٹرنیٹ کی مشہورویب سائٹ یوٹیوب (youtube.com)پرجناب جاویداحمدغامدی صاحب کے بارے میں معلومات حاصل کررہاتھا ،اس لیے کہ آج کل وہ ٹی وی پربہت زیادہ نظرآتے ہیں اورعقلی ونقلی دلیلوں کے ذریعے سے دین کوسمجھانے کی کوششوں میں مصروف نظرآتے ہیں ،آپ حضرات سے ان کی کچھ باتوں کے حوالے سے راہنمائی درکارہے۔
(۱)

غامدی صاحب کے مطابق حضرت موسیٰ علیہ السلام کاجوواقعہ قرآن میں مذکورہے اس میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کومغالطہ ہواتھا ان رسیوں کودیکھ کرجوسانپ بن گئی تھیں،غامدی صاحب کے بقول وہ رسیاں حقیقت میں سانپ نہیں بنی تھیں بلکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کوایسامحسوس ہوا کہ وہ رسیاں سانپ کی شکل اختیارکرگئیں اورچل رہی تھیں درحقیقت وہ رسیاں ہی تھیں اورسانپ نہیں بنی تھیں البتہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کوایسالگا،معلوم یہ کرناہے کہ کیاواقعی حضرت موسیٰ علیہ کومغالطہ ہواتھاجیساکہ غامدی صاحب کہتے ہیں؟
(۲)
غامدی صاحب کے بقول علماء کی اکثریت ہاروت وماروت کے علم کوجادوذکرکرتی ہے،معلوم یہ کرناہے کہ ہاروت وماروت کاعلم جادوتھایاکوئی علم جواللہ تعالیٰ نے انہیں عطاکیاتھا؟
(۳)
(۳)
غامدی صاحب کے بقول جنوں کی جماعت نے آپ ﷺ کے ہاتھ پر اسلام قبول نہیں کیاتھابلکہ اس جماعت نے صرف آپﷺ کی تحسین کی تھی، معلوم یہ کرناہے کہ کیاغامدی صاحب کایہ کہنادرست ہے؟
(۴)
(۴)
انٹرنیٹ کی اسی ویب سائٹ پرایک اورویڈیودیکھنے کااتفاق ہواجس ویڈیوکوقادیانیوں نے اپنے حق میں لگایاہواتھا،جس کاعنوان تھا:معروف غیراحمدی عالم دین جناب جاویداحمدغامدی کااعتراف کہ عیسیٰ علیہ السلام فوت ہوچکے ہیں اورازروئے قرآن دوبارہ دنیامیں تشریف نہیں لاسکتے۔
اس ویڈیو میں غامدی صاحب صاف الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہوچکے ہیں اوروہ واپس دنیامیں تشریف نہیں لائیں گے،اس ویڈیوکالنک یہ ہے :
http:www,youtube,com watch?v=bovdmd24un90
معلوم یہ کرناہے کہ کیاحضرت عیسیٰ علیہ السلام کادنیامیں واپس تشریف لاناقرآن وسنت سے ثابت ہے یانہیں؟
ازراہ کرم شریعت مطہرہ کی روشنی میں جاویداحمدغامدی صاحب کی ان باتوں کاتفصیلی جواب قرآن وسنت کی روشنی میں عنایت فرمائیں۔جزاک اللہ

الجواب باسم الملک الوہاب
صورت مسؤلہ میں جاویداحمدغامدی مالیہ خولیہ نفسیاتی مریض ہے کبھی ٹھیک باتیں کرتاہے اورکبھی غلط باتیں کرتاہے اوراس کی بعض غلط باتیں اس درجہ تک غلط ہیں کہ حدکفرتک پہنچی ہوئی ہیں مثلاًحیات عیسیٰ علیہ السلام کاانکاراوران کو زندہ آسمان پراٹھائے جانے کاانکار ،کیونکہ یہ قرآن پاک کی نص قطعی سے ثابت ہے’’وماقتلوہ یقیناًبل رفعہ اللہ الیہ‘‘اوردنیامیں ان کے دوبارہ تشریف لانے پر صحیح احادیث موجودہیں اورجوشخص بھی اس بات کاانکارکرتاہے وہ کافرہے اس کاایمان زائل ہوجاتاہے کیونکہ یہ اہل حق کے نزدیک مسلمات دینیہ میں سے ہے ، اوریہ عقیدہ تواترطبقہ سے ثابت اورمروی ہے ۔
’’وماقتلوہ یقینابل رفعہ اللہ الیہ ،نفیاللقتل واثباۃ للحیاۃ علی ماہوعقیدۃ الاسلام ‘‘ ۔۔۔(مجموعہ رسائل کشمیری:۲۱۱،۳۱۰/۲)
’’(اسناد الثانی) تواتر الطبقۃ وہوان یأخذ طبقۃ عن طبقۃ وہکذا من برۂالی ختامہ من دون الالتزام لتواترالاسناد فیہ کتواتر القرآن علی بسیط الارض شرقاوغربا درسا وتلاوۃ حفظ وقراء ۃ فتلقاہ الکافۃ عن الکافۃ طبقۃبعد طبقۃ وقرنابعدقرن وہوفوق تواترالاسناد بحیث لوجزأناہ قطعا واجزاء لکفی جزء من الف جزء تہ لافادۃ العلم الیقین (الثالث تواترالعمل) (الرابع تواترالقدرالمشترک) وحکم الثلاثۃ الاول تکفیرجاحدہا ومنکرہا‘‘۔۔۔(معارف السنن :۴۶،۴۷/۱)
’’عن جابر بن عبداللہ رضی اللہ قال قال رسول اللہﷺ من انکرخروج المہدی فقدکفربماانزل علی محمدومن انکرنزول عیسی ابن مریم علیہ السلام فقدکفرومن انکرخروج الدجال فقد کفرومن لم یؤمن بالقدرخیرہ وشرہ من اللہ عزوجل فقدکفرفان جبریل اخبرنی بان اللہ تعالی یقول من لم یؤمن بالقدرخیرہ وشرہ من اللہ فلیتحذرباغیری‘‘۔۔۔(مجموعہ رسائل کشمیری:۲۴۲
(۲)
جنوں کی جماعت آپ ﷺ پر ایمان لے آئی تھی۔
’’یہدی الی الرشد فامنابہ ولن نشرک بربنااحدا ‘‘
اس کے علاوہ باتیں مفسرین کرام کے ہاں مختلف فیہ ہیں ۔
’’وثالثہاان الواقعۃ کانت مرۃ واحدۃ وہوعلیہ السلام راٰ ہم وسمع کلامہم وہم اٰ منوا بہ ثم لمارجعوا الی قومہم قالوا لقومہم علی سبیل الحکایۃ اناسمعناقراٰ ناعجباوکان کذاوکذا فاوحی اللہ الی محمد ماقالوہ لاقوامہم‘‘۔۔۔(تفسیرکبیررازی:۶۶۵/۱۰)
واللہ تعالی اعلم بالصواب

No comments:
Post a Comment
Thanks u
visit my blog
https://www.youtube.com/channel/UCBu2b4oQ0htyHCtsIcTJK8g